عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی اورپرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔
اسحاق ڈار نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ وزیراعظم نے نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری مسترد کردی گئی۔یادرہے کہ  اوگرا کی جانب سےو زارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں یکم نومبر سے پٹرول 2.29 روپے، مٹی کا تیل 6.75 روپے، ہائی ڈیزل 2 روپے اور لائٹ ڈیزل 6.40 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Facebook Comments