فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک روز میں3ارب ڈالر کا نقصان

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ سی این این کے مطابق فیس بک کے شیئرز میں کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر کی جانب سے فیس بک کی اشتہارات کی آمدنی میں نمایاں کمی کے خدشے کے بیان کے بعد 5.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی۔زکر برک فیس بک کے تقریباً 41 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے مالک ہے جن کی مالیت تقریباً 50.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔بلوم برگ کے اندازوں کے مطابق زکربرگ کے اثاثوں کی کل مالیت 52.2 ارب ڈالر ہے اور اس حساب سے وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

Facebook Comments