عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کا مشن جاری رکھیں گے نواب صادق فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

صادق آباد(ویب نیوز)عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کا مشن جاری رکھیں گے نواب صادق فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے جس سے عوام کو بار بار ٹرپنگ اور وولٹج کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا ‘ شہر کے لاکھوں عوام کو صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی کیلئے 69کروڑو روپے کی لاگت سے جامع واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے جو آئندہ چند ماہ میں مکمل کر لی جائیگی ‘اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے سنجرپور کے قریب ایک نیا گرڈ اسٹیشن تعمیر کیاجارہا ہے جس سے شہر کا ستر فیصد لوڈ کم ہو جائیگا صادق آباد میں پانچ سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر بھی بہت جلد شروع ہو جائیگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و چےئرمین قائمہ کمیٹی ، پانی وبجلی سردار ارشد خان لغاری نے گزشتہ روزنویں نواب صادق فیڈر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد‘ سابق صوبائی وزیر چوہدری شوکت داؤد‘ اسد نواز چیمہ‘ رحمن گل سولنگی‘ رئیس وسیم ورند‘ میاں فرہاد علی‘ میاں ناصر علی‘ فرحان اقبال‘اﷲ وسایا‘ ملک خوشی وسیم ودیگر بھی موجود تھے ۔ سردار ارشد لغاری نے کہاکہ تحصیل صادق آباد میں چھ نئے فیڈروں کیلئے حکومت سے منظوری کروائی گئی جنہیں مرحلہ وار مکمل کیاجائیگا‘جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جسے بہت جلد منتقل کر دیا جائے گا عوام کو درپیش تمام مسائل مرحلہ وار حل کیے جارہے ہیں انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

Facebook Comments