مستقبل میں یہ چیز دنیا پر قبضہ کرلے گی اور ایک بھی انسان باقی نہ رہے گا‘ دنیا کے معروف ترین نجومی نے پیشنگوئی کردی، تہلکہ برپاکردیا

لندن (نیوز ڈیسک) روبوٹ ٹیکنالوجی کی دن دُگنی رات چگنی ترقی پر ہر کوئی خوش نظر آتا ہے لیکن برطانیہ کے شاہی ماہر فلکیات کا کہناہے کہ یہ ترقی بالآخر روبوٹس کے ہاتھوں انسانوں کی بربادی کا سبب بن جائے گی، اور مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں رہ گیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس اور شاہی ماہر فلکیات سرمارٹن ریس کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر یقین ہے کہ بالآخر مشینیں انسان پر غلبہ پالیں گی اور اس کے بعد کرہ ارض پر آنے والے کئی ارب سال تک انہی کا غلبہ رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان کی زندگی اس دنیا میں قدیم آرگینک مخلوقات اور آنے والے وقت کی مشینی مخلوق کے درمیان کا مختصر وقفہ ہے۔

مارٹن ریس کا خیال ہے کہ مشینی مخلوق انسانوں کے برعکس تیزی کے ساتھ دوسرے سیاروں تک بھی پھیل جائے گی اور ان کی زندگی کا دائرہ ہماری زندگی کی نسبت کہیں زیادہ وسیع ہوگا۔ خلائی مخلوق کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں کبھی کوئی خلائی مخلوق مل بھی گئی تو وہ ہمارے جیسی بالکل نہیں ہوگی بلکہ ان ذہین روبوٹس جیسی ہوگی جو مستقبل میں زمین پر حکومت کریں گے۔ انسان ا بتدائی طور پر تو ان کے غلام ہوں گے لیکن پھر رفتہ رفتہ مشینی مخلوق انسانوں کو بے فائدہ قرار دے کر مکمل طور پر ختم کر دے گی۔ تب اس دنیا میں صرف مشینیں باقی رہ جائیں گی، جو اپنی مصنوعی ذہانت کے بل بوتے پر انسانوں کی نسبت کئی لاکھ گنا طویل عرصے تک دنیا پر حکمرانی کریں گی۔

1

Facebook Comments