اساتذہ کرام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے

صادق آباد ( ویب ڈیسک)اساتذہ کرام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اساتذہ کے حقوق کیلئے پنجاب ٹیچرز یونین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی DEO مردانہ اشرف خان چانڈیو نے پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی قیادت ضلعی صدر محمد خالد چوہدری کر رہے تھے وفد میں سید جعفر گیلانی، چاچا خوشی محمد، محمدالیاس چوہدری، ملک ساجد محمود، منیر احمد بھٹو، جام عزیز الرحمن بھیٹ موجود تھے اساتذہ کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد خالد چوہدری نے کہا کہ حالیہ رزلٹ کی بنیاد پر اساتذہ کو دی گئی سزائیں سرا سر زیادتی ہے ٹیچرز کو اپنی صفائی کا موقع دیا جائے ڈراپ آؤٹ پر اساتذہ کو سزائیں دینا بھی نا انصافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اساتذہ کو بھی رزلٹ پر سزائیں دے دی گئیں جن کا اس سکول میں ٹنیور ایک ماہ یا دو ماہ ہے پنجاب ٹیچرز یونین ایسی تمام سزاؤں اور جرمانوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اساتذہ کا مؤقف سنے بغیر سزاؤں پر عمل درآمد روکا جائے اس موقع پر محمد خالد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین یو ٹی سی کے پلیٹ فارم سے اگلے ماہ اساتذہ کے حقوق کیلئے احتجاجی ریلی نکالے گی جس میں ضلع بھر کے ہزاروں اساتذہ اور معلمات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن محمد اشرف چانڈو نے کہا کہ ٹیچر کو اپنی صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا سکول کے انتظامی معاملات اور چھٹیوں کے متعلق ٹیچروں کو اپنے AEO’s کے احکامات پر عمل درآمد کرنا ہوگا

Facebook Comments