معروف سماجی رہنما ماسٹر محمد نواز کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 19فروری بروز اتوار کو صبح دس بجے لاثانی ماڈل ہائی سکول اڈا 210پی ٹلوروڈ پر منعقد ہو گا

صادق آباد(ویب ڈیسک)معروف سماجی رہنما ماسٹر محمد نواز کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 19فروری بروز اتوار کو صبح دس بجے لاثانی ماڈل ہائی سکول اڈا 210پی ٹلوروڈ پر منعقد ہو گا ‘ جس میں ہڈی جوڑ،آنکھوں کا معائنہ اور مفت ادویات، دمہ، سینہ مرض اور بچوں کا مفت چیک اپ کیا جائیگا کیمپ میں جلد کی تمام بیماریوں کا بھی علاج ہو گا ۔ ماسٹر محمد نواز نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر رشید احمد چوہدری‘ڈاکٹر ضیاء نثار‘ ڈاکٹر سہیل ارشد چوہدری‘ ڈاکٹر وسیم خالق‘ ڈاکٹر حافظ بابر اور ڈاکٹر صہیب انجم مریضوں کا چیک اپ کرینگے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جائے گی ،کیمپ میں سفید موتیے کا مفت آپریشن بھی کیاجائے گا۔

Facebook Comments