کیا ایک اور اداکار سے شرمناک تعلقات سلمان خان کی بھابھی کو طلاق کی وجہ بن گئے؟ ملائکہ اروڑا نے خود ہی راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ اورآئیٹم گرل ملائکہ اروڑا نے بالآخرخاموشی توڑ دی اور ارجن کپور کیساتھ اپنے تعلقات پر دوٹوک موقف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کا بھائی ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ 18 سال کے شادی کے بندھن میں بندھے رہے لیکن علیحدگی کے بعد ملائکہ اروڑہ کا نام پہلے ایک بزنس مین اور پھراداکارارجن کپور سے نام سے جوڑا جارہا تھااور ارجن کپور کو ملائکہ کی ٹسکن ہائٹس میں موجود رہائش گاہ سے آتے جاتے بھی دیکھاگیا لیکن اب بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور ملائکہ اروڑہ خان نے ڈی این اے کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران ارجن کپورکے ساتھ گہری دوستی کے سوال کے جواب میں کہاکہ ارجن میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن سب اس دوستی کو دوسرا رنگ دینے پرتلے ہوئے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔
واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا 14 سالہ بیٹا ارہان خان ہے جب کہ دونوں نے 18 سالہ رفاقت کے بعد گزشتہ ہفتے باہمی رضامندی سے طلاق لینے کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائرکرنے کا اعلان کیا۔

Facebook Comments