معروف بھارتی اداکار اوم پوری انتقال کرگئے

نئی دلی(آن لائن)معروف بھارتی اداکار اوم پوری انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے۔انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بھارت کے جھوٹے سرجیکل سٹرائیک کے بعد انہوں نے کھل کر پاکستان کے حق میں بیان دیا تھا ۔ اور ان کو بھارتی میڈیا اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اوم پوری کے انتقال کی وجہ دل کو دورہ بتائی جارہی ہے۔انہوں نے ہالی ووڈ فلموں کے ساتھ پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔بھارتی اداکار کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی چکے ہیں۔اور انہوں نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں کئی دفعہ بیانات بھی دیئے جو بھارتی انتہاپسندوں کو بہت بری لگتی تھی لیکن انہوں نے پاکستان کی حمایت جاری رکھی۔ان کو 1982 ءمیں بہترین فنکار کا قومی فلم ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اوم پوری نے اردھ ستیا آکروش،جانے بھی دو یارو،مرچ مصالحہ اور پاکستانی فلم ایکٹر ان لاءفلموں میں اپنی اداکاری سے چار چاند لگائے۔

Facebook Comments