ماہر ہ خان نے بھارتی شہری کی معصوم خواہش کو پورا کر دیا

ممبئی (آن لائن )پاکستان کا نام اداکاری کے میدان میں اونچا کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان آج کل شارخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس ‘کی پروموشن میں سرگرم ہیں اور اسی حوالے سے وہ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بھی سرگرم ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی ریاست گجرات کے رہائشی ایک نوجوان نے ماہرہ خان سے درخواست کی کہ’ پاکستان کے شہر کراچی میں اس کی ایک کزن رہتی ہے جس کا نام ’ماریہ جونیجو‘ ہے ،کیا آپ اسے ’ہیلو‘ کہہ سکتی ہے ‘،ماہرہ خان نے اس معصوم خواہش کوپورا کرتے ہوئے ’ہیلو ماریہ ‘کی ٹویٹ کی۔ماہرہ خان کی چند لفظوں کی ٹویٹ نے ایک مداح کو بڑی خوشی دیدی ہے ۔

Facebook Comments