موٹر وے اسلام آباد ٹول پلازہ سے بند ،مسافر خوار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے کارکنوں کی آمد روکنے کے لئے موٹر وے کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت کے انٹری پوائنٹ پر موٹر وے کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو نومبر کے احتجاج کے لئے تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد آمد روکنے کے لئے حکام نے موٹر وے کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے بند کردیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافر بھی پھنس کررہ گئے۔

Facebook Comments