پیپلزپارٹی کا سندھ اور پنجاب بارڈر پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (ویب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے 4نومبر کو سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بلاول زرداری بھی شرکت کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے چار نومبر کو سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی کی جانب سے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کی نگرانی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زداری خودکریں گے۔

Facebook Comments