کراچی :فرید اور زکریا ایکسپریس میں تصادم ، 14 جاں بحق

کراچی (رحیم یار خان نیوز  ) کراچی میں لانڈھی کے قریب فرید اور زکریا ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرینوں کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، حادثے کے بعد پورے ملک میں ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا گیا ۔ پاک فوج کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و میتوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے کام میں حصہ لیا ۔ اعلیٰ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

Facebook Comments