میں نے ہمیشہ جنرل راحیل شریف کے سٹریٹجک مشوروں کو اپنایا ، انتھک کوششوں،عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ   میں نے ہمیشہ جنرل راحیل شریف کے سٹریٹجک مشوروں کو اپنایا ہے’جنرل راحیل شریف نے محنت اورلگن سے خودکوبہترین سپہ سالا رثابت کیا، انتھک کوششوں،عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کے آپریشن ضرب عضب کی پوری دنیا معترف ہے ،جنرل راحیل شریف میں بھر پور قائدانہ صلاحیتیں ہیں ،تقریب کا مقصد جنرل راحیل شریف کی شاندار خدمات کوخراج تحسین پیش کرناہے،جنرل راحیل شریف نے بطور آرمی چیف ملک کیلیے شاندار خدمات انجام دیں،جنرل راحیل شریف نے فوج میں خدمات کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،جنرل راحیل شریف کا خاندان ملکی دفاعی خدمات کیلیے جانا جاتاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کیلیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جنرل راحیل شریف کی انتھک کوششوں،عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جنرل راحیل شریف نے محنت اورلگن سے خودکوبہترین سپہ سالا رثابت کیا،جنرل راحیل شریف کوقابلیت کی بنیادپرآرمی چیف مقرر کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ جنرل راحیل شریف کے سٹریٹجک مشوروں کو اپنایا ہے،میں میں آپ کی حمایت اور تائید کا دلی طورپر شکر گزار ہوں ،جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پرشکریہ اداکیا،وزیراعظم کے خطاب کے اختتام کے ساتھ ہی تالیوں ہال گونج اٹھا،تمام شرکاءنے کھڑے ہوکر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook Comments