برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی، مسئلہ کشمیر کو بطور خاص گفتگو کا حصہ بنایا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی،تحریک انصاف نے مسئلہ کشمیر کو بطور خاص گفتگو کا حصہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال ،بھارت کے جارحانہ عزائم اور ممکنہ نتائج پرتفصیلی بات چیت کی گئی ۔وفد نے پاناما لیکس کے کیس پراپنے نکتہ نظر سے بھی برطانوی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر خارجہ نے ہماراموقف پوری توجہ سے سنا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور اہم شخصیات سے ان کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

Facebook Comments