جنرل قمر جاوید باجوہ آج دنیا کی بہترین فوج کی کمان سنبھالیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل قمر جاوید باجوہ آج دنیا کی بہترین فوج کی کمان سنبھالیں گے، منعقدہ تقریب میں موجودہ آرمی جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سربراہ کو علامتی چھڑی سونپیں گے۔
جنرل راحیل شریف اپنی تین سالہ مدت ملازت پوری کرکے پورے اعزازکے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ ان کی جگہ سنبھال لیں گے،تبدیلی کمانڈ کی یہ شاندارتقریب جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراونڈ میں ہوگی جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،آس پاس کے علاقوں کی سکیورٹی پاک فوج کے کمانڈوز نے سنبھال لی ،تقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف ہوں گے۔
تبدیلی کمانڈ کی اس تقریب میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے گارڈ آف آنر پیش کریں گے، مسلح افواج کے افسران، سیاسی شخصیات اور سفارتکاروں کو بھی مدعوکیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف تقریب سے اختتامی خطاب بھی کریں گے۔

Facebook Comments