آج شام سے مالاکنڈ ، ہزارہ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج (شام/ رات) مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی 04، قلات منفی 02، گلگت، استور ، کالام، کوئٹہ، گوپس منفی 01 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 09، اسلام آباد 06، کراچی 15، پشاور 07، چترال 02، کوئٹہ ، ہنزہ اور گلگت میں منفی 01تک رہنے کا امکان ہے ۔

Facebook Comments