بیوی کا غصہ شوہر نے بچوں پر نکال دیا، پانچ بچے قتل ، ملزم نے بھی خودکشی کرلی

چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)لالیاں میں بیوی کا غصہ شوہر نے بچوں پر نکال دیا ، پانچ بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق محمد والا کی حدود میں دلیل والا کے رہائشی محمد حسین نے اہلیہ سے جھگڑ کر پانچ بچوں پر بھڑاس نکال دی اور ان کے گلے دبا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ مرنیوالے بچوں کی عمریں ایک سے آٹھ سال کے درمیان ہیں جن میں ایک بچی اور چار لڑکے شامل ہیں۔

سرائیکی فلم فراڈ ی کی شوٹنگ تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی
پولیس کے مطابق خودکشی کرنیوالاملزم سرکاری ملازم ہے اور اس کا ایک ماہ قبل بھی اہلیہ سے جھگڑا ہواتھاجس پر خاتون میکے چلی گئی تھی۔ مرنیوالے بچوں میں عثمان ، رضوان ، وقاص ، شہزاد اور اقراءشامل ہیں۔

Facebook Comments