بدقسمت طیارے میں جنید جمشید اور اہلیہ کی موجودگی، خبر سنتے ہی ساس بے ہوش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کا طیارہ تباہ ہونے کے بعد کئی گھروں میں قیامت ٹوٹ پڑی اور لوگ اپنے پیاروں کی خیریت کے حوالے سے انتہائی فکر مند ہیں۔ دوسری جانب جنید جمشید کی ساس بدقسمت طیارے میں اپنی بیٹی اور داماد کی موجودگی کی خبر سن کر بے ہوش ہوگئیں

طیارہ حادثہ، پی آئی اے نے ایمرجنسی ڈیسک قائم کر دیا، معلومات کے حصول کیلئے نمبر جاری

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی آئی کی پرواز پی کے 661 ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگئی ہے۔ بدقسمت طیارے میں معروف مذہبی رہنما جنید جمشید بھی اپنی بیوی کے ہمراہ موجود تھے۔ جیسے ہی طیارہ گرنے کی اطلاع لواحقین تک پہنچی تو 40 گھروں میں قیامت ٹوٹ پڑی اور لوگ اپنے پیاروں کی خبر گیری کیلئے سخت فکر مند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی طیارہ گرنے کی اطلاع ملی تو جنید جمشید کی ساس بدقسمت طیارے میں اپنی بیٹی اور داماد کی موجودگی کی خبر سن کر بے ہوش ہوگئیں۔

Facebook Comments