طیارے سے 7 لاشیں نکال لیں،آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹرز طلب کر لئے ہیں: ڈی پی او ایبٹ آباد

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی پی او ایبٹ آباد شیر اکبر کا کہنا ہے کہ طیارے سے 7لاشیں نکال لی گئی ہیں اور آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹرز طلب کر لئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد شیر اکبرنے کہا ہے کہ تباہ ہونیوالے طیارے پی کے 661میں سے 7 لاشیں نکالی گئی ہیں،لاشیں فی الحال ناقابل شناخت ہیں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ جاں بحق ہونیوالے افراد کون ہیں،آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز طلب کر لے گئے ہیں۔

Facebook Comments