مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد سے مانچسٹر جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 702 کی فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث اسے کراچی ائیرپورٹ پر ہی ہنگامی طور پر لینڈ کر لیا گیا۔مسافروں نے پرواز کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر شدید احتجاج کیا اور موقف اختیار کیا کہ پرواز تو واپس اتار لی گئی ہے لیکن انہیں لاﺅنج میں بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے میں حبس اور گرمی پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث خواتین اور بچے بے حال ہیں۔

Facebook Comments