راولپنڈی میں بینظیر بھٹو ہسپتال کی پارکنگ سے انسانی ٹانگ برآمد

راولپنڈی (آن لائن ) راولپنڈی میں بینظیر بھٹو ہسپتال کی پارکنگ سے انسانی ٹانگ برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

 نیو نیوز کے مطابق بینظیر بھٹو ہسپتال کی پارکنگ سے انسانی ٹانگ برآمد ہوئی ہے جس کے بعد واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں کے لواحقین نے ہسپتال کی پارکنگ میں انسانی ٹانگ دیکھ کر انتظامیہ کو اطلاع دی جس سے لوگوں میں شدید خوف پھیل گیا ۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔

Facebook Comments