آرمی چیف کے بینرز آویزاں کرنے پر

لاہور (رحیم یار خان نیوز) آرمی چیف کے بینرز آویزاں کرنے کے خلاف لاہور کے تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ کی درخواست جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے جمع کروائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ “موو آن پارٹی ” کے سربراہ میاں کامران نے آرمی چیف کے بینرز مال روڈ اور پرانی انارکلی کے علاقہ میں آویزاں کر رکھے ہیں جو بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے یہ اقدام آئین کے خلاف ہے ۔ پولیس نے درخواست پر میاں کامران کے خلاف مقدمہ کرلیا جس کی کاپی رحیم یار خان نیوز نے حاصل کرلی ۔ ایف آئی آر میں دفعہ 120A ، 124B اور 505 کے شامل ہے ۔

Facebook Comments