بھارتی شہری نے گھرمیں کیمرا لگادیا، پھر بیگم اور بچے سے متعلق ایسا انکشاف کہ ہرشخص پریشان ہوجائے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں مقیم شہری نے اپنی بیگم سے تنگ آنےکے بعد اس کی حرکتوں پر نظر رکھنے کیلئے کمرے میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کردیاتاہم اس کیمرے سے خاتون لاعلم تھی ، ایک دن خاتون نے اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کو بیڈپر پٹخ دیا اور دونوں ہاتھوں سے پیٹناشروع کردیاجس کی کہانی اب دنیا کے سامنے آچکی ہے ۔
بھارتی ٹی وی چینل ’اے بی پی لائیو‘ کے مطابق کمرے میں لگے سی سی ٹی وی کی وجہ سے اترپردیش کے علاقے بریلی میں رہائش پذیر ماں کی بے رحمی کھل کر دنیا کے سامنے آگئی اور سب سے پہلے اسے اپنے ہی شوہر نے پکڑا۔ بچے کو پیٹنے کی وجہ محض میاں بیوی کے تعلقات کی خرابی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ دیدانت نامی بچے کو اس کی والدہ نے بیڈ پر پٹخ دیااور پھردونوں ہاتھوں سے پیٹتی دکھائی دی ، پونم کے ایک ہاتھ کی چوڑی ٹوٹی تووہ اٹھا کر ایک طرف پھینکی اور پھر پٹائی شروع کردی، گلادبانے کی بھی کوشش کی لیکن پھر چھوڑیااور ایک طرف ہوکر بیٹھ گئی ۔
ایک اور ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ میاں بیوی میں گرماگرم بحث ہورہی ہے جبکہ دونوں کے درمیان بچہ بیٹھاہے ۔

Facebook Comments