ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو ایک مزیدار کام بنادیا ہے۔
بیلنس ری چارج کرنا کسے پسندہے؟ اور اس میں آپ کا قصور بھی نہیں ہے۔ یہ پریشان کردینے والا کام ہے، خصوصاً جب کارڈ کے لئے پورے پیسے دے کر بھی آپ کو تقریباً کچھ نہیں ملتا۔ تبھی تو ہر کسی کو اس کام سے کوفت ہوتی ہے۔ ذرا تصور کیجئے کہ آپ کا دن بہت برا گزررہا ہے، کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا، اور پھر آپ ایک فون کال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ بیلنس ختم ہوچکا ہے۔ آپ بھاگے بھاگے قریبی دکان پر جاتے ہیں اور کارڈ خرید کر لوڈ کرتے ہیں، لیکن کئی طرح کی کٹوتیاں ہوجاتی ہیں اور آخر میں آپ کے پاس اتنا بیلنس بھی نہیں بچتا کہ ڈھنگ سے کال کرسکیں۔ ایسے موقع پر تو فون توڑ دینے کو ہی دل چاہتا ہے لیکن فون مت توڑیں بلکہ ٹیلی نار حاصل کریں۔
بالآخر ٹیلی نار نے ری چارجنگ کو ایک مزیدار اور مفید کام بنانے کا شاندار طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
ٹیلی نار یہ کیسے کرتا ہے؟ یہ بہت ہی سادہ سی بات ہے۔ ہر بار ری چارج کرنے پر ٹیلی نار آپ کو ایک سرپرائز انعام دے گا۔ یہ کو ئی لکی ڈرا نہیں، جو ہزاروں میں سے کسی ایک کا نکلتا ہے، بلکہ یہ انعام ری چارج کرنے والے ہر صارف کو ملے گا۔
ٹیلی نار نے اسے ”ری چارج بدل گیا“ پروگرام کا نام دیا ہے، جس میں ہر بار آپ کو ری چارج سے بڑھ کر کچھ ملے گا۔
اب پھر تصور کیجئے کہ آپ ایک برا دن گزاررہے ہیں، کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا، اور پھر اچانک کوئی دوست آپ کے لئے ایک تحفہ لے آتا ہے۔ یقینا آپ کو بہت خوشی ہو گی۔ لیکن ایسا تو کم ہی ہوتا ہے، اور ایسے شاندار دوست بھی کہاں ملتے ہیں۔
تاہم، اگر آپ ٹیلی نار کے صارف ہیں تو ٹیلی نار آپ کا وہ شاندار دوست ہے جو ہر ری چارج پر آپ کو ایک سرپرائز تحفہ دے گا، اور ری چارجنگ کے ناپسندیدہ کام کو بھی ایک دلچسپ کام میں بدل دے گا۔ ہر بار ری چارج کرنے پر آپ یہ جاننے کو بے تاب ہوں گے کہ اس دفعہ آپ نے کیا جیتا ہے، اور ہر بار کارڈ خریدنے پر آپ یوں محسوس کریں گے کہ گویا لاٹری کا ٹکٹ خرید رہے ہیں، ایک ایسا ٹکٹ جس پر جیت یقینی ہے۔
”ری چارج بدل گیا“ پروگرام نے ری چارجنگ کو واقعی مزیدار بنادیا ہے، کیونکہ اب ری چارجنگ پر ہر ٹیلی نار صارف جیتے گا۔

Facebook Comments