شارجہ ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے۔ سمیع اسلم سب سے زیادہ 74 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیویندرا بیشو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز 255 سکور 8 کھلاڑی آﺅٹ سے کیا اور پوری ٹیم 281 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم نے 74، یونس خان نے 51، مصباح الحق نے 53، سرفراز احمد نے 51، محمد نواز نے 6، وہاب ریاض نے 4، یاسر شاہ نے 12، محمد عامر نے 20 اور ذوالفقار بابر 1 سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ اظہر علی اور اشد شفیق کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیویندرا بیشو نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شینن گیبریل نے 3، الزاری جوزف نے 2 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Facebook Comments