نواں آل پاکستان سونا کپ فٹ بال ٹورنامنٹ صادق آباد کے چھٹے روز دو میچ کھیلے گئے

صادق آباد (ویب ڈیسک) نواں آل پاکستان سونا کپ فٹ بال ٹورنامنٹ صادق آباد کے چھٹے روز دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ یونائیٹڈ بلوچستان فٹ بال کلب اور سبی فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جبکہ یونائیٹڈ بلوچستان کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں 2 گول بنا کر میچ جیت لیا جبکہ دوسرا میچ کبیر والا فٹ بال کلب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا کبیر والا کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں 3 گول بنا کر میچ جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی کونسلر بلدیہ صادق آباد میاں فرہاد علی اور حبیب سلطان تھے اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ایف ایف سی کے کوارڈی نیٹر عبدالجبارشاہد،اور ملک فاروق حیدر، ملک مظہر سولنگی تحصیل کوآرڈینیٹر فٹ بال ایسوسی ایشن صادق آباد، چاچا محمد سلیم، میاں زاہد بشیر، عمران محبوب، سید رشید احمد شاہ، محمد شوکت علی، مبشر محمود، میاں لعیق احمد تھے صادق آباد میں جاری آل پاکستان میں ملک بھر سے فٹ بال کی 15ٹیمیں شرکت کررہی ہیں آج ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کھیلے جائیں گے۔

Facebook Comments