میں جانتا تھا آوٹ ہوگیا ہوں،پاکستانی ٹیم نے اپیل ہی نہیں کی:سٹیو سمیتھ

برسبین (آن لائن) آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ مجھے پتہ تھا کہ گیند میرے بیٹ سے ٹکرا کر وکٹ کیپر کے پاس گئی،پاکستانی ٹیم کی جانب سے آوٹ کی اپیل نہ ہونے پر میں وکٹ پر ہی کھڑارہا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی فیلڈرز اور بالرز نے اپیل ہی نہیں کی اور نہ ہی امپائر نے آوٹ دیا تومیں پویلین واپس کیوں جاتا؟ امپائر صحیح فیصلہ کریں یا غلط ہم کھلاڑیوں کو ان کی بات ماننی ہوتی ہے اور ایسا ہی میں نے کیا۔واضح رہے کہ برسبین ٹیسٹ کے پہلے دن اسمتھ عامر کی بال پر کیچ آوٹ تھے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے اپیل نہیں کی تھی۔

Facebook Comments