انگلینڈ اوربھارت کے درمیان تیسرااور آخری ٹی 20 میچ آج(بدھ کو ) کھیلا جائے گا

نگلور( آن لائن)انگلینڈ اوربھارت کے درمیان تیسرااور آخری ٹی 20 میچ آج(بدھ کو ) کھیلا جائے گا۔

بھارتی نجی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق 3  میچوں کی سیریزکا تیسرا اور آخری ٹی ٹو ئنٹی میچ آج (بدھ کو ) بھارتی شہر بنگلورکے چناسوامی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے چھ بجے جبکہ بھارتی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوگا ، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر  ہے۔

واضح رہےٹی 20 میں اب تک دونوں ٹیموں 10 مرتبہ مد مقابل آ چکی ہیں جس میں 4 میچوں میں بھارت کو کامیابی ملی جبکہ 6 میچوں میں انگلینڈ نے اپنے مخالف کو مات دی۔ٹی20 میں بھارت کی قیادت ویرات کوہلی جبکہ مورگن انگلینڈ  کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Facebook Comments