پاکستانی باولرز میں ماضی سے تیزی نہیں، اظہر کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ حفیظ کی جگہ سمیع کو کھلایا جائے: وسیم اکرم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں ہمارے باولرز میں ماضی جیسی تیزی نظر نہیں آئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اس میچ کیلئے انگلش باولرز پوری تیاری سے آئے۔پاکستان کے ون ڈے کپتان اظہر علی کو ابھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کو ابھی یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کس کو کس وقت اور کہاں استعمال کرنا ہے اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے ریویو کا استعمال بھی درست طریقے سے نہیں کیا جا رہا۔وسیم اکرم نے کہا کہ اگر حفیظ فارم میں نہیں تو سمیع اسلم کو کھلایا جائے۔ بے شک ہار جائیں لیکن مستقبل میں سمیع اسلم ٹیم کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا۔

Facebook Comments