شوہر نے بیوی کے سابقہ بوائے فرینڈ کو موبائل پر فحش پیغامات بھیجنے کی ایسی سزا دے دی کہ جان کر آپ بھی اپنی آنکھیں بند کر لیں گے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ’’گینگ ریپ‘‘ کا ایساشرمنا ک انتقامی واقعہ پیش آیا ہے جسے جان کر پولیس والوں کے بھی ہوش اڑ گئے ہیں ،شوہر نے اپنی بیوی کے سابقہ بوائے فرینڈ کی جانب سے خاتون کو مسلسل تنگ کرنے اور وٹس ایپ پر فحش پیغام بھیجنے کی ایسی کڑی سزا دی جس سن کر آپ بھی چونک جائیں گے۔

ہندوستانی نجی چینل’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق ممبئی پولیس نے نوجوان لڑکے کے ساتھ ’’گینگ ریپ ‘‘ کے جرم میں ایک شخص کو گرفتار کیا تو نہ صرف اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا بلکہ جرم کے پیچھے چھپی کہانی پولیس کو سنا کر سب کو سکتے میں ڈال دیا ۔ملزم کا کہنا تھا کہ مدعی میری بیوی کا سابقہ بوائے فرینڈ تھا ،میری بیوی اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتی تھی لیکن پھر بھی یہ شخص میری بیوی کو وٹس ایپ پر اکثر فحش میسج بھیجتا تھا ،جس پر میری بیوی نے ان گندے پیغامات کے بارے میں مجھے بتایا اور کہا کہ پیغام بھیجنے والا شخص کسی دور میں میرا بوائے فرینڈ تھا،جس پر شوہر نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کے سابقہ بوائے فرینڈ کو ’’سبق سکھانے‘‘ کے لئے ایک منصوبہ بنایا اور اسے اغوا کر لیا اور دونوں نے مل کر اس کا ’’گینگ ریپ‘‘ کر دیا ،وہ شخص جب اپنے ساتھ ہونے والی ذیادتی کی شکائیت لے کر پولیس کے پاس گیا توسارا معاملہ کھل کر سامنے آ گیا ۔

گرفتارملزم کا کہنا تھا کہ میری بیوی کا سابقہ بوائے فرینڈ اسے گندے اور انتہائی فحش پیغامات بھیجا کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان رہتی تھی ،جس پر میں نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ۔ملزم نے اپنے بیوی کے موبائل پر آنے والے وٹس ایپ پیغامات بھی پولیس کو دکھائے ،تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Facebook Comments