مدینہ منورہ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا،سیکیورٹی اہلکاروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کی:سعودی حکام

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکام کا کہناہے کہ مدینہ منورہ میں کوئی دھماکہ نہیں ہواہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کا کہناتھا کہ مدینہ منورہ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کی ہے جبکہ کوئی دھماکہ نہیں ہواہے ۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناتھا کہ مدینہ منورہ میں دھماکہ ہواہے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیاگیاہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سعودی عرب کے شہریوں نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کیے جس میں کہا گیا کہ مدینہ منورہ میں دھماکہ ہواہے  اور دھویں کے بادل بھی چھا گئے ہیں۔ٹویٹر پیر پیغامات کے ساتھ تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئیں۔

124

Facebook Comments