احمد پور لمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب صاف پانی فلٹریشن پلانٹ لگانے کاپروجیکٹ کا آغاز

احمد پور لمہ( رحیم یارخان نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب صاف پانی فلٹریشن پلانٹ لگانے کاپروجیکٹ کا آغاز ،تفصیل کے مطابق ہیپا ٹائیٹس جیسی موذی بیماریوں سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی جانب سے پوری تحصیل میں پنجاب صاف پانی کا فلٹریشن پلانٹ پروجیکٹ جو کہ پوری یونین کونسل درگڑہ میں چئیرمین چوہدری ارتضیٰ داؤد کے تعاون سے لگایا جارہا ہے اس موقع پر چئیرمین یوسی درگڑہ چوہدری ارتضیٰ داؤد ،وائس چیئرمین عبدالرزاق المانی،چوہدری محمد عامر حسین ،چوہدری لیاقت ،چوہدری مشتاق احمد ،جنرل کونسل رئیس اللہ بچایا ،ملک وزیر نمبردار نے پنجاب سروے ٹیم کے سید گلفام شاہ اور انکی ٹیم کے ہمراہ تمام یونین کونسل درگڑہ کا سروے کرایا ۔۔

Facebook Comments