احمد پور لمہ سانحہ کوئٹہ میں ہونے والے پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں

احمد پور لمہ( رحیم یارخان نیوز)سانحہ کوئٹہ میں ہونے والے پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،ایم پی اے شیخ میاں عزیز اسلم،چیئرمین یوسی درگڑہ چوہدری ارتضیٰ داؤد ،تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ سابق ایم پی اے شیخ میاں عزیز اسلم ، چیئرمین یوسی درگڑہ چوہدری ارتضیٰ داؤد،شیخ میاں حمید اللہ ،عبدالرزاق المانی ،سید اکمل شاہ بخاری ،سید ساجد میاں،سید طاہر محمود شاہ،فاروق اعظم، نے گہرے رنج وغم میں کہا کہ ابھی کوئٹہ بلوچستان کی عوام وکلاء پرہونے والے حملے کے غم سے باہر نہیں نکلے کہ ایک اور حملے نے نہاتے نوجوان پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں ،کئی بہنوں کے بھائی اس دنیا سے چل بسے ا یسا کب تک ہوتا رہے گا بے گناہ جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کیلئے دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کے درجات بلند کرے اور جواہلکارزخمی ہیں اللہ پاک ان کو جلد صحت یابی دے (آمین) ۔۔۔

Facebook Comments