احمد واہ نہر سے ٹریکٹر ٹرالی والوں نے ریت نکالنی شروع کردی نہر کے پشتے انتہائی کمزور

احمد پور لمہ (احمدرضا سے)احمد واہ نہر سے ٹریکٹر ٹرالی والوں نے ریت نکالنی شروع کردی نہر کے پشتے انتہائی کمزور ،تفصیل کے مطابق محکمہ انہار کے عملہ کی ملی بھگت سے احمد واہ نہر کے اندر سے ریتا نکا لا جارہا ہے جس سے علاقہ کے لوگوں کے منع کرنے کے باوجود بھی ٹریکٹر ٹرالی والوں نے ریت نکالنا بند نہیں کیا علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نہر سے ریت نکالنے کیوجہ سے نہر کے پشتے کمزور پڑ چکیں ہیں جو کسی بھی وقت پانی کے آنے سے ٹوٹ سکتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بستیاں ڈوب سکتی ہیں اور کئی جانی مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے ہماری حکمران بالا سے اپیل ہے کہ نہر میں سے ریت نکالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور جو محکمہ انہار کے ملازمین ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔

Facebook Comments