چوک سویترہ میں واپڈہ پرائیوئٹ لائین مین مدثر 11 کے وی لائین پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بے ہوش

احمدپورلمہ(رحیم یار خان نیوز)احمدپورلمہ کا نواحی علاقہ چوک سویترہ میں واپڈہ پرائیوئٹ لائین مین مدثر 11 کے وی لائین پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بے ہوش۔تفصیل کے مطابق چوک سویترہ میں واپڈہ کا پرائیوئٹ لائین مین مدثر 11 کے وی لائین پر کام کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو کر کھمبے پر سیفٹی بلٹ سے لٹک گیاوہاں پر موجود واپڈہ عملے کے لائین مین صلاح الدین اورابرار احمد نے اہل علاقہ کی مد د سے پرائیوئٹ لائین مین مدثر کو پول سے اتار ااور زمین پر لیٹا دیاہوش میں آنے کے بعد مدثر نے بتایا کہ میں کام کر رہا تھا کہ اچانک مجھے بجلی کا جھٹکا لگااور کیچھ یاد نہیں۔بعد ازاں واپڈہ عملے کے لائین مین صلاح الدین اورابرار احمد نے کام خود کرنا شروع کردیا

Facebook Comments