احمد واہ نہر کے پشتے نقارہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار آئے روز حادثات معمول

احمد پور لمہ (رحیم یار خان نیوز)احمد واہ نہر کے پشتے نقارہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار آئے روز حادثات معمول بن گئے ،تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ محکمہ انہار کے آفیسرز و عملے کی نا اہلی کیوجہ سے احمد واہ نہرکے پشتے روز بہ روزانتہائی نقارہ ہوتے جارہے ہیں جو کہ کسی بھی وقت نہر میں پانی آنے سے نہر کے کندھے ٹوٹنے کا خدشہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ احمد واہ نہر کی مین روڈ جس کا راستہ کئی چکوک کی جانب کو جاتا ہے جو اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کئی عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی اس روڈ کی مرمت نہیں ہو سکی کئی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندوں نے وعدے کئے جو کہ وہ جھوٹے ثابت ہوئے علاقہ کا کوئی پرسان حال نہیں رہا ہماری موجودہ اقتدار سے اصلاح احوال کا مطالبہ

Facebook Comments