سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کیلئے تقریب دعا

احمد پور لمہ (ویب ڈیسک)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کیلئے تقریب دعا ۔تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا بچوں کیلئے دعا تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے اساتذہ وعملہ سمیت سکول کے بچوں نے بھی شمولیت کی تقریب میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے خصوصی دعا اور انکے والدین کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ دعا ے تقریب سے کرامت علی نے خطاب میں کہا کہ آج کے دن ہمارے ملک میں بزدل دشمنوں نے ہمارے نہتے اور پھول جیسے بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا تھا

Facebook Comments