22دسمبر کو دن تعصب بازی برادری ازم کی سیاست کو پاش پاش کردیں گے

احمدپورلمہ(ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ترجمان رانا طارق محمود خان ،تحصیل صدر رانا محمد افضل ندیم ،چیئرمین یونین کونسل احمد پورلمہ میاں احسن انور شیخ ،تحصیل ترجمان علی رضا بھٹی ،چیئرمین یونین کونسل قادر پور ملک سردار احمد علی بھٹو،سٹی صدر حبیب الرحمن سمہ اور چیئرمین یونین کونسل فتہ کٹہ شہزاد عادل باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ 22دسمبر کو دن تعصب بازی برادری ازم کی سیاست کو پاش پاش کردیں گے مخدوم سید علی محمود عوامی حقوق کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں جیت ان کا مقدر ہوگی انہوں نے کہاکہ

حکومت کیخلاف ہر تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

مخدوم خاندان نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کوایک نئی جدت دی ہے مخدوم سید احمد محمود کی قیادت اور انکی سیاسی بصیر ت کو دیکھتے ہوئے آج بھی اپنے موقف پر مضبوط اور ڈٹے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کیلئے آ واز بلند کی مخدوم سید علی محمود کامیاب ہوکر بطور چیئرمین ضلع کونسل محترمہ شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کریں گے ضلع کونسل کے تمام اراکین مخدوم سید احمد محمود اور علی محمود کیساتھ کھڑے ہیں ۔

Facebook Comments