تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کل 19دسمبر سے ہوگا

احمدپورلمہ ( ویب ڈیسک ) تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کل 19دسمبر سے ہوگا جو 21دسمبرتک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہارمحمدرفیق کمیونیکشن آفیسربھونگ، یوسی ایم اوکامران جاوید ، ،سوشل موبلائزر،محمداکمل ،سوشل موبلائزرامیرحسین ،ایس ایم آصف،ایریا انچارج جاویداقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے ہدف کو پورا کیا جائے گا والدین اپنے بچوں کوجسمانی معذوری سے بچانے کیلئے پولیوکے قطرے باقائدگی سے پلوائیں اورپولیو ٹیموں سے تعاون کریں اس موقع پر یونین کونسل بھونگ کے سیکرٹری غلام اصغر ،ندیم ،حافظ وقار ،،صدیق احمد،محمدلقمان ،اخترحسین ودیگرعلاقہ معززین موجودتھے قبل ازیں گورنمنٹ ہائرسکینڈی سکول بھونگ کے طلبہ نے یوسی ایم اوکامران جاوید ،محمدرفیق کمیونیکشن آفیسرسوشل موبلائزر،محمداکمل سوشل موبلائزر،امیرحسین ،ایس ایم آصف،اے آئی سی جاویداقبال کی قیادت میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا انعقاد کیا گیا جسمیں طلبہ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

Facebook Comments