تعلیم ،صحت ،پانی ،گیس ،بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت خواتین کیلئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کالج کا قیام اولین ترجیح ہے

احمدپورلمہ (شیخ امجدرضا )یونین کونسل احمد پورلمہ کے مکینوں کو تعلیم ،صحت ،پانی ،گیس ،بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت خواتین کیلئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کالج کا قیام اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل احمد پورلمہ میاں حسن انور شیخ نے یونین کونسل کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے کیا انہوں نے کہاکہ تشہیر کروانے کا شوق ہے نہ ہی اقتدار کا لالچ میرا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے جس نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ لوگوں نے مجھے اپنا ووٹ دیکر کامیاب کروایا میں ان کے ووٹ کی پرچی کی حفاظت ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر ان کا قرض اتاروں گا انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود ،ایم این اے مخدوم سید مصطفی محمود ،ایم پی اے مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید علی محمود سے ملاقات کرکے جلد ازجلد علاقہ کی تعمیروترقی کے حوالہ سے گفتگو اور عوامی مسائل کے حل کے بارے آگاہ کروں گا انہوں نے کہاکہ عوام اور شہریوں کو گندگی اور کھلے مین ہولز پر ڈھکنوں کی فراہمی سمیت شہر کی طرف سے دیہات کو جانیوالی تمام سڑکات کی نئی سرے سے تعمیر ومرمت کروانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کو ترجیح دی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کو منظم اور فعال کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی کوئی کسرنہیں اٹھا رکھی جائیگی میونسپل کمیٹی احمد پورلمہ کے عملہ کو ہدایات کی جائینگی کے وہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں ۔

Facebook Comments