پولیس کا کامیاب چھاپہ 5 ڈاکو گرفتار مال مویشی اور اسلحہ برآمد

احمد پور لمہ (ویب ڈیسک)تھانہ احمد پور لمہ پولیس کا کامیاب چھاپہ 5 ڈاکو گرفتار مال مویشی اور اسلحہ برآمد ،تفصیل کے مطابق تھانہ احمد پور لمہ کے ایس ایچ او جام منیر احمد ،اے ایس آئی جام اصغر نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ چک ڈبہ میں چھاپہ مار کر مختلف ڈکیتی کے وارداتوں میں مطلوب دوست علی ،سرور ،مراد بخش ،لیاقت علی ،رمضان علی کو گرفتار کرکے 2 ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور لوٹی ہوئی مال مویشی برآمد کرلیا اور دیگر 3 ملزمان سے برآمد گی کیلئے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق کچہ راضی کے علاقہ سے ہے جو کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے چک ڈبہ میں عارضی رہائش پذیر تھے ۔۔

Facebook Comments