احمدپورلمہ بلدیہ کے خستہ کواٹر ز کو گرا کر ٹیکسی اسٹینڈ بنایا جارہا ہے

احمدپورلمہ(ویب ڈیسک)رحیم یار خان نیوز کی خبر پر ایکشن احمدپورلمہ بلدیہ کے خستہ کواٹر ز کو گرا کر ٹیکسی اسٹینڈ بنایا جارہا ہے تفصیل کے مطابق چندروز پہلے احمد پور لمہ میونسپل کمیٹی کے خستہ کواٹر جو کہ کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہوسکتے تھے جس کی رحیم یار خان نیوز پر چند روز پہلے خبرشائع کرنے پر اعلیٰ افسران نے نوٹس لیتے ہوئے خستہ کواٹرز کو منہدم کرواکر عوام کیلئے ٹیکسی اسٹینڈبنوانے کا حکم جاری کردیا اس موقع پر بلڈنگ افیسر حاجی منظور احمد ،اکرام رسول ،سعید احمد موجود تھے

Facebook Comments