لیڈر سکول سسٹم اینڈ کالج کی سالانا تقریب تقسیم انعامات ،ملی نغمے ،ٹیبلو ،خاکے بھی پیش

احمدپورلمہ (ویب ڈیسک)لیڈر سکول سسٹم اینڈ کالج کی سالانا تقریب تقسیم انعامات ،ملی نغمے ،ٹیبلو ،خاکے بھی پیش کئے گئے ،تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ چوک شہباز پور میں گزشتہ روز لیڈر سکول سسٹم اینڈ کالج کی سالانا تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا اور حضور ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول بھی نچھاور کئے گئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئے نور احمد ملک نے تقریب میں مہمان خصوصی عبدالمجید مغل ،چوہدری یونس علی ،میاں امجد رزاق ،چوہدری ناصر محمود سکندر ،عبدالباسط ودیگر مہمان گرامی نے پلے گروپ تا ہفتم کلاس میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے ہولڈرز طلباء و طلبات میں انعامات تقسیم کئے جبکہ لیڈرسکول سسٹم کے پرنسپل زاہد مغل اور لیڈر کالج کے پرنسپل محمد عاصم صدام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت ہی کم عرصہ میں بڑے بڑے تعلیمی اداروں کے معیار کے برابر ہمارا سکول و کالج بہترین تعلیم فراہم کررہا ہے اور دن بادن بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جو ہمارے ادارے کی بہترین تعلیم و ترتیب کا نتیجہ ہے ہمارا سٹاف کوالیفائیڈ اور تجربہ کار ہے جس کی وجہ سے ادارے کا رزلٹ بہتر سے بہتر ین کی طرف گامزن ہے بعد ازاں انہوں نے کہا کہ سکول میں گرلز اور بوائز کے علیحدہ علیحدہ کیمپس ہیں انہوں نے اساتزہ کرام شاہ نواز ،نور احمد ،نوید احمد ،نصیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ہی محنت کا نتیجہ ہے جو آج بھی لیڈر سکول سسٹم اینڈ کالج چوک شہباز پور میں اپنا منفرد نام رکھتا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ رکھے گا ۔

Facebook Comments