زمینی پانی پینے کے قابل نہ رہا ڈی ٹی ایس کا لیول خطرناک حد تک بڑھ گیا غریب سے پینے کا پانی بھی چھن گیا ہردوسرا آدمی ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا،عوامی سروے

احمدپورلمہ(شیخ امجدرضا)زمینی پانی پینے کے قابل نہ رہا ڈی ٹی ایس کا لیول خطرناک حد تک بڑھ گیا غریب سے پینے کا پانی بھی چھن گیا ہردوسرا آدمی ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا،عوامی سروے تفصیل کے مطابق مقامی کھاد فیکٹریوں اور شوگر ملوں نے احمدپورلمہ کی غریب عوام سے پینے کا پانی بھی چھین لیا مقامی فیکٹریاں آئے دن نئی سے نئی پائپ لائین احمدپورلمہ کے گردونواح میں نصب کر رہے ہیں احمدپورلمہ کی عوام سے کئے وعدے صرف تقرریوں تک محدود رہے احمدپورلمہ کے علاوہ ضلع کے ہر شہر میں ترقیاتی کاموں میں مقامی فیکٹریاں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں مگر اس شہر کا کیچھ نہیں سوچتی جہاں سے پانی نکال رہی ہیں لوگوں کا کہنا ہے آئے دن نئی ٹربائین نصب کی جارہی ہیں صنعتوں کے فاضل مادوں کے اخراج سے زیرے زمین میٹھا پانی بیماریاں بانٹنے لگااورپانی جیسی نعمت سے بھی عوام کو محروم کردیا گیا ڈی ٹی ایس کا لیول خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے احمدپورلمہ کے سیاسی نمائندوں کے پاس ٹائم صرف فوٹو سیشن اور اخبارات میں تشیہر کے لئے ہے عوام بلدیاتی نظام کی تبدیلی کی وجہ سے مزید مشکلات میں گیھر چکی ہے اور عوام کا کہنہ ہے کہ ہم منتخب نمائیندوں کے دفتروں کے چکر لگا لگا کر میڈیا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں دفتر روں میں خالی کرسیوں کے سوا کیچھ نہ ملا اور احمدپورلمہ مسائل کا گھربن گیا اگر ہمارے شہر کو کوئی فری ڈسپنسری کو ئی فیلٹریشن پلانٹ کوئی معمولی سا پارک بنا دیا جاتا یا سرکاری سکولوں کو سہولیات اور ضلع کے دوسروں سکولوں کی طرح کو ئی بلڈنگ بنا دی جائے پانی کے بدلے ہنر مند افراد کو نوکریاں فراہم کی جائیں

Facebook Comments