یوسی درگڑہ سال 2017 کا ترمیمی بجٹ کا اجلاس منعقد کیا گیا

احمدپورلمہ(ویب ڈیسک)یوسی درگڑہ سال 2017 کا ترمیمی بجٹ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت یونین کونسل درگڑہ چوہدری ارتضیٰ داؤد اور وائس چیئرمین عبدالرزاق المانی نے کی اجلاس میںیوسی درگڑہ کے تمام جنرل کونسلرز جس میں رئیس اللہ بچایا بھائیو ،خورشید خان گبول ،منیر احمد کوش ،سچل خان کوش، عبدالراوف کاہلو ،جام مشتاق بھارہ ،محمد اشفاق احمد،جام طارق بھارہ ، لیڈیز کونسلر زرینہ مائی، شمیم اختر اور اقلیتی ممبر رانا جی یونین کونسل سیکرٹری محمد ناصر زاہد نے شرکت کی بجٹ کے اجلاس کے دوران تمام جنرل کونسلرز کی مشورات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ کے اجلاس کی کاروائی چیئرمین چوہدری ارتضیٰ داؤد نے شروع کی اور ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے پر غور کیا گیا آئندہ 2017 کا ریلیز بجٹ ہونے پر یونین کونسل درگڑہ کے پسماندہ علاقوں اور چکوک کی محرومیوں کا ازالہ اور ترقیاتی کام کو مدنظر رکھا گیا آئندہ ریلیز ہونے والے بجٹ سے سولنگ ،نالیاں ،پختہ پلیاں ،اور قبرستانوں کی چاردیواری اور دہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے نلکے لگوائے جائنگے اس موقع پر چیئرمین چوہدری ارتضیٰ داؤد نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ یونین کونسل درگڑہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائیں جائنگے اور علاقے کی پسماند گی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ہر گھر تک ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں جائنگیں علاقے کی پسماند گی دور کرنے کیلئے بھاری فنڈز ریلیز کرائیں گے ۔

Facebook Comments