گلشن منور آئل ایجنسی کے ساتھ زمین پرپڑے بجلی کے میٹر اور لٹکتی تاروں کے جال لوگوں کو گزرنے میں دشواری واپڈا نے پی ٹی سی ایل کھمبے پر بھی میٹر لٹکا دئیے

احمدپورلمہ (ویب ڈیسک )گلشن منور آئل ایجنسی کے ساتھ زمین پرپڑے بجلی کے میٹر اور لٹکتی تاروں کے جال لوگوں کو گزرنے میں دشواری واپڈا نے پی ٹی سی ایل کھمبے پر بھی میٹر لٹکا دئیے۔تفصیل کے مطابق احمدپورلمہ گلشن منور میں جگہ جگہ بجلی کی تاریں زمین میں پڑی ہیں آئے دن لوگ کرنٹ لگنے سے گرے ہوئے ہوتے ہیں بچے نیگی تاروں سے گزرتے ہیں اور گلشن منور کی کوئی گلی ایسی نہیں جہاں بجلی کے میٹر کھمبوں پر اوپر سے نیچے زمین پر پڑے ہیں یہاں تک کہ پی ٹی سی ایل کے کھمبوں پر بھی بجلی کے میٹر نصب ہیں جس سے آئے دن لوگوں کے گھروں میں ٹیلی فون لائین میں بھی کرنٹ آجاتا ہے غیر منظور شدہ ٹاون گلشن منور میں جہاں بجلی کی تاریں زمین پر موجود ہیں وہاں نہ تو سیورج لائین ہیں نہ ہی کوئی سولنگ یا میٹل روڈ ہے اور گھروں کا کچرا بھی گلیوں میں ڈال کر جلایا جاتا ہے اور لوگوں نے سیوریج پانی کے اخراج کے لئے زمین میں بنے کنوں کا سہارا لیا ہوا ہے پورے ٹاون میں سہولیات کا فقدان ہے اورلٹکتی تاریں عوام کے گلے میں پھندے کا کام کرتی ہیں نوٹس لیا جائے

Facebook Comments