ایک کڑوڑ لاگت سے بنا اکلوتا فلٹریشن پلانٹ وولٹیج کی کمی کے باعث بندموٹریں جلنے کا خدشہ

احمدپورلمہ (ویب ڈیسک )ایک کڑوڑ لاگت سے بنا اکلوتا فلٹریشن پلانٹ وولٹیج کی کمی کے باعث بندموٹریں جلنے کا خدشہ۔تفصیل کے مطابق احمدپورلمہ کا اکلوتا فلٹریشن پلانٹ بجلی کی کمی کے باعث بند کر دیا گیا پلانٹ آپریٹر شیر علی مزاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ایک پچس کے وی اے کا ٹرانسفارمر بہت زیادہ دور ہونے کی وجہ سے اور اس ٹرانسفارمر پر پولیس اسٹیشن ،گورنمنٹ سکینڈری سکول ،ٹاؤن کمیٹی،تیس مارکیٹ کی دوکانوں اور بیس گھروں کا لوڈ ایک فیس پر ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے وولٹیج اور زیادہ کم ہو جاتے ہیں پلانٹ مشیری کام چھوڑ جاتی ہے اور موٹریں جلنے کا خدشہ ہے دوسری طرف شہریوں کا کہنہ ہے کہ کہ ڈی ٹی ایس لیول زیادہ ہونے کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ اورگردوں میں پتھری کے مریض زیادہ ہو رہے ہیں غریب آدمی بازار سے مہنگا منرل واٹر خرید کر نہیں پی سکتا لہذا اس پلانٹ کو جلد از جلد چلاوایا جائے

Facebook Comments