شہر بھر میں آوارہ کتوں پر مہم نہ چلائی جاسکی ایک اور شخص شہر کے آوارہ کتوں کے منہ چڑھ گیا ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں شہری

احمدپورلمہ(ویب ڈیسک)شہر بھر میں آوارہ کتوں پر مہم نہ چلائی جاسکی ایک اور شخص شہر کے آوارہ کتوں کے منہ چڑھ گیا ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں شہری۔تفصیل کے مطابق احمدپورلمہ شہر بھرمیں کتوں کی بھر مار سے شہری پریشان گزشتہ روزایوب کالونی کارہائشی دس سالہ احمد ولدجمیل کو کتے نے کاٹ لیا احمد کا کہنہ ہے کہ میں گھر سے سکول کے لیے نکلااو ر گھر سے تھوڑی دوری پر ہی کتے میرے طرف لپک پڑے اور میں بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگا اس پر شہریوں محمد افصل،پیر بخش ،امام بخش ،مظہر حسین ،ندیم ،فضل ،علی رضا ،محمد وسیم،اللہ جوایا، حسین بخش،خوشی محمدودیگر کا کہنہ تھا کہ احمدپورلمہ میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا محال کیا ہے اکثر کتے شہریوں کو کاٹتے ہیں اور ہم ڈی سی رحیم یار خان مہم نہ چلانے والوں کے خلاف نوٹس لیں تاکہ آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم جلدچلائی جاسکے۔

Facebook Comments