رورل ہیلتھ سنٹر احمد پور لمہ ہیلتھ کونسل ممبران کے حوالے سے مشاوراتی میٹنگ

احمدپورلمہ (ویب ڈیسک)رورل ہیلتھ سنٹر احمد پور لمہ ہیلتھ کونسل ممبران کے حوالے سے مشاوراتی میٹنگ ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایس ایم او ڈاکٹر سید ماجد شاہ جیلانی چیئرپرسن کے زیرصدرات مشاوراتی اجلاس منعقد ہوا جس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عثمان ڈینٹل سرجن بھی موجود تھے اجلاس کے دوران ہیلتھ کونسل کے ممبران ڈاکٹر طارق سعید ،راؤ محمد جمیل ،شاہد محمود گجر کو نوٹیفیکشن کی کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں اور ہسپتال کے اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایجنڈہ پر بات چیت کی جو ایس ایم او ڈاکٹر سید ماجد شاہ جیلانی ڈی سی او رحیم یارخان کو میٹنگ میں ایجنڈے کی کاپی پیش کریں گے۔

Facebook Comments