دبنگ انہار آفیسر ایس ڈی او چوہدری خالد محمود کا تبادلہ ،پانی چوروں کی موجیں

احمدپور لمہ(ویب نیوز)دبنگ انہار آفیسر ایس ڈی او چوہدری خالد محمود کا تبادلہ ،پانی چوروں کی موجیں ،تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ محکمہ انہار کے ایس ڈی او چوہدری خالد محمود کا تبادلہ ہیڈ پنجند کر دیا گیا چوہدری خالد کے تبادلے کی خبر سنتے ہی پانی چوروں نے سکھ کا چین لیتے ہوئے جشن منایا جبکہ ٹیل کے کاشتکاروں نے چوہدری خالد کے تبادلے پر مایوسی کا اظہار کیا یاد رہے کہ ایس ڈی او چوہدری خالد نے اپنی تعیناتی کے دوران بڑ ے بڑے بااثر پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر اور بھاری جرمانے عائدکرتے ہوئے دن رات ایک کر کے ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی کی فراہمی یقینی بنائی اور اس دوران انہوں نے کوئی سیاسی دباؤ قبول نہ کیا اور ہمیشہ میرٹ پر کام کیا کاشتکاروں میں محمد حنیف ،منیر احمد، عبدالجبار ،عبدالغفار ،شبیر احمد ،اظہار احمد ،محمد اقبال ،اظہر محمود ،ودیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ایری گیشن ،کمشنر بہاولپور ،ڈی سی او رحیم یار خان ،ایس ای ایری گیشن رحیم یار خان ،ایکیسن ایری گیشن رحیم یار خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایس ڈی او چوہدری خالد کاتبادلہ فوری طور پر روکا جائے ۔۔

Facebook Comments